اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو پاکستان میں بیٹھے ہیں، اس کے خلاف اوراس کی فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام صرف اسی صورت میں محفوظ ہیں جب ملک کے ادارے مضبوط ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم اپنی آزادی اور ملک کو اہمیت دیتے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ افغانستان کے حکمران نے کئی دہائیوں تک اپنے ملک کولوٹا اور اداروں کی ترقی پر سرمایہ نہیں لگایا ۔