Tuesday, 30 May 2023, 05:21:56 am
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی31 مئی تک کھاد پلانٹس کو گیس فراہمی کی ہدایت
March 15, 2023

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فصل خریف کے لئے ملک میں یوریا کھاد کی طلب پوری کرنے کی غرض سے اس سال اکتیس مئی تک کھاد کے پلانٹس کے لئے گیس فراہم کی جائے۔اس حوالے سے فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی ۔کمیٹی نے اجلاس کے دوران فصل خریف کے بارے میں یوریا کھاد کی طلب کے بارے میں وزارت صنعت و پیدوار کی سمری پر غور کیا۔وزارت نے فصل خریف کے لئے ملک میں یوریا کھاد کی مانگ‘ پیداوار اور ملکی پیداوار میں فرق کے بارے میں تفصیلات بھی پیش کیں۔