برطانیہ اور فرانس سمیت مغربی ممالک نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں کشیدگی بڑھانے سے بچا جائے۔
برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ لڑائی میں وقفے اورغزہ میں امداد کی فراہمی کے اقدامات پر توجہ دے رہے ہیں ۔جرمنی کی وزارت خارجہ ANNALENA BAERBCK نے بھی صبروتحمل پرزوردیا ہے۔فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس علاقائی تنازعے کو بڑھانے سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا ۔