Saturday, 21 September 2024, 06:16:20 am
 
اسرائیل محصور غزہ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے، اقوام متحدہ
September 20, 2024

فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اسرائیل پر محصور غزہ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی سمجھوتے کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیاہے ۔

گزشتہ سال سات اکتوبر کے بعد غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں پندرہ ہزار سے زائدبچے شہید ہوچکے ہیں۔

کمیٹی کے نائب چیئرمین BRAGI GUDBRANDSSON نے صحافیوں کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یہ کارروائیاں حالیہ تاریخ کی بدترین خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کی یہ اموات تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔