Friday, 20 September 2024, 02:37:04 am
 
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا پاکستان پر افغان سرحد پار سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر اظہار تشویش
September 19, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاکستان کے خلاف افغانستان سرحد پار سے ہونے والے دہشتگردی کے حملوں پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت سے کہا ہے

کہ وہ ان دراندازوں کو روکے۔

انہوں نے نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان میں دشتگردوں کے داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل نے کہا افغانستان کو اپنی سرزمین پر کنٹرول رکھنا چاہئے اور کسی دوسرے ملک کے دہشتگرد گروپوں کو افغانستان سے کارروائی کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔