Saturday, 27 July 2024, 08:53:50 am
احسن اقبال کا اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور
May 15, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے سماجی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد ڈویلپمنٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی جس سے مقامی صنعتی اور زرعی شعبوں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مالیاتی ضروریات پورا کرنے اور قرضوں پر انحصار کم کرنے کیلئے ملکی وسائل کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر نے ملک کے زرمبادلہ بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ تمام بین الاقوامی قرضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔