Saturday, 27 July 2024, 06:08:31 pm
نجکاری کے وزیر کا اداروں کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کا عزم
May 15, 2024

فائل فوٹو

نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنائیگی۔

وہ آج(بدھ) راولپنڈی میں ایوان صنعت وتجارت کے صدور کی سولہویں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چوبیس اداروں کی نجکاری فہرست میں پی آئی اے سرفہرست ہے اور بہت سے اہم کاروباری گروپوں نے پی آئی اے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولت دینے اور کاروبار کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہے۔