Saturday, 27 July 2024, 06:02:35 am
وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف رولز میں ترامیم کی منظوری دی
May 15, 2024

وفاقی کابینہ نے زیر التواء ٹیکس مقدمات جلد از جلد نمٹانے کیلئے اپلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کنڈیشنز آف سروس رولز دو ہزار چوبیس کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ان لینڈ ریونیو اپلیٹ ٹریبونل کے ممبرز کی تقرری انہی رولز کے تحت کی جائے گی۔کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ دو ہزار سولہ میں ترمیم پر مشاورت کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف رولز میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔