Monday, 05 December 2022, 03:21:40 pm
ملک کوتمام شعبوں میں آگے لے جانے کے لئے پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے:احسن
August 15, 2022

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ تمام شعبوں میں ملک کوآگے لے جانے کے لئے پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بات یوم آزادی کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے خصوصی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ قومی میثاق معیشت کی اشدضرورت ہے تاکہ ملک میں کسی سیاسی تبدیلی سے اقتصادی پالیسیاں متاثرنہ ہوں۔

پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ محمدآصف نے کہاکہ ذاتی اورگروہی مفادات پر قومی مفادات کوفوقیت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کامستقبل روشن ہے اور ان کی صلاحیت اورقابلیت سے استفادہ کرنے کے لئے پالیسیاں وضع کی جائیں گی۔

پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے امورکشمیرکے بارے میں وزیراعظم کے مشیرقمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا اوروہ دن دورنہیں جب وہ اپنامقصدحاصل کرلیں گے۔