Thursday, 19 September 2024, 06:11:05 am
 
حکومت نے شپ بریکنگ صنعت کو جدید بنانے کی منظوری دے دی،قیصر احمد شیخ
September 15, 2024

بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے شپ بریکنگ کی صنعت کو جدید بنانے کیلئے بارہ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

ضلع حب میں گذانی کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے میں ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ، تیس بستروں کا ہسپتال، سڑکیں اور فائر بریگیڈ سٹیشن شامل ہیں۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن کے تحت شپ بریکنگ کی صنعت کو جدید بنانے کا عمل آئندہ سال جون تک مکمل کرلیا جائیگا۔

انہوں نے انڈسٹریل ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وفاقی وزیر کو گڈانی میں شپ بریکنگ کے حوالے سے صنعتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔