Thursday, 19 September 2024, 08:56:04 pm
 
ملک کی ترقی کیلئے بد عنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے:گورنر پنجاب
September 17, 2024

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے بد عنوانی کا خاتمہ اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔

وہ قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج (منگل) لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے چیئرمین کے مثبت اقدامات کی تعریف کی اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی نگرانی میں ادارے میں اصلاحات کو بھی سراہا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر کو احتساب سہولت سیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔