Thursday, 19 September 2024, 09:02:35 pm
 
کوئٹہ میں دہشت گردی کے باعث تباہ شدہ پل کی بحالی کا چالیس فیصد کام مکمل
September 18, 2024

File Photo

پاکستان ریلوے نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے باعث تباہ شدہ پل کی بحالی کا چالیس فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

ایک پریس ریلیز میں ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ پل آئندہ مہینے کی پندرہ تاریخ تک ٹرین سروس کیلئے تیار کرلیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کے باقی ملک کے ساتھ ریل رابطہ فوری طور پر بحال کردیا جائے گا۔