Thursday, 19 September 2024, 09:02:23 pm
 
پنجاب کابینہ نے تین بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی
September 17, 2024

پنجاب کابینہ نے تین بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی جن میں '' اپنی چھت اپنا گھر'' ''وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر پروگرام'' اور '' چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام'' شامل ہیں۔

یہ منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج (منگل) لاہور میں صوبائی کابینہ کے پندرھویں اجلاس میں دی گئی۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بے گھر لوگوں کو اپنے مکانات کی تعمیر کیلئے پندرہ لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔اجلاس میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ساڑھے نو ہزار ٹریکٹر تقسیم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے بارہ ہزار زیرالتوا آپریشنز کئے جائیں گے۔