Thursday, 19 September 2024, 08:58:44 pm
 
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے میں ماحول دوست اقدامات کئے جارہے ہیں:مریم
September 18, 2024

File Photo

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ''ستھرا پنجاب پروگرام'' کے تحت صوبے میں صفائی کے لئے ماحول دوست پائیدار اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر صفائی کی کوششوں میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا مناسب طریقہ کار اختیار کرنے اور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے پرزور دیا جو ماحول کو آلودہ کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔