Thursday, 19 September 2024, 08:58:06 pm
 
وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا
September 17, 2024

ٖFile Photo

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید بے نظیرآباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں شہید ہونیوالے رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کی قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر نے غمزدہ خاندان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم غم کی اس گھڑی میں شہید انسپکٹر کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔