Thursday, 19 September 2024, 06:00:12 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی پہلی جدید سبزی اور پھل مارکیٹ کا جلد افتتاح کریں گی
September 15, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں پاکستان کی پہلی جدید سبزی اور پھل مارکیٹ کا جلد افتتاح کریں گی ۔

انہوں نے ایک بیان میں ایشیا کی اس بہترین منڈی کے منصوبے کو اٹھارہ مہینے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم کررکھا ہے ۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد منصوبے پرکام شروع کردیا ہے ۔