Thursday, 19 September 2024, 06:19:37 am
 
پنجاب میں کسان کارڈ کیلئے آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد کاشتکاروں کا اندراج
September 15, 2024

پنجاب میں کسان کارڈ کے لئے آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد کاشتکاروں کا اندراج کیا گیا ہے۔

پنجاب کے زراعت اور لائیوسٹاک کے وزیر سیدعاشق حسین کرمانی نے آج ساہیوال میں کارڈ تقسیم کرنے کے مرکز کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی لاکھ کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ چھ لاکھ کارڈ پندرہ اکتوبر تک فراہم کئے جائیںگے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کسان کارڈز تقسیم کرنے کے لئے تحصیل کی سطح پر ایک سو چونتیس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کسان کارڈ کو زرعی اجناس کی خریداری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو فی ٹریکٹر دس لاکھ روپے کی اعانت بھی فراہم کرے گی۔