Saturday, 27 April 2024, 11:51:48 pm
صدر آزاد کشمیر نے برطانوی ہائی کمشنرکے دورہ میرپو ر کیخلاف بھارتی احتجاج کو مسترد کردیا
January 16, 2024

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے حالیہ دورہ میرپور کے خلاف بھارت کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر بھارتی حکومت کا موقف انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت جس نے گزشتہ سال غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کی اس کے پاس غیر ملکی سفارت کاروں کے آزاد کشمیر کے دورے پر اعتراضات اٹھانے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے سفیر آزاد کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔