Tuesday, 03 December 2024, 04:33:24 pm
 
افغان رہنما مسئلہ افغانستان کےجامع سیاسی حل کیلئے تاریخی موقع سےفائدہ اٹھائیں،قریشی
August 16, 2021

 وزیر خارجہ نے آج اسلام آباد میں افغان رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ افغان مسئلے کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کیلئے اس تاریخی موقع کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین افغانستان اور خطے کے بہتر مستقبل کیلئے ملکر کام کریں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک پُرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال ہمسایہ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے جامع مذاکرات ہی واحد سیاسی راستہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے تعمیری اور مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ پوری افغان قیادت وسیع تر قومی مفاد میں پائیدار امن کیلئے کوششیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امن دشمن عناصر پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مصالحتی کردار سے متعلق دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آگے بڑھے اور افغانستان کی تعمیر ِ نو اور بحالی کیلئے تعاون اور معاشی امداد فراہم کرے۔