Thursday, 19 September 2024, 06:13:55 am
 
پنجاب حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی:وزیراعلیٰ
September 16, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی مرتبہ پیش کئے جانے والے جامع موسمیاتی تحفظ کے پنجاب کے وژن اور لائحہ عمل 2024 کی منظوری دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لائحہ عمل ان سیلاب سے بچائو کے انتظام، ماحولیاتی ڈھانچے کے تحفظ، تحفظ ِ خوراک، اور گرمی کی لہروں سے بچائو کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر پینل پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور سستی بجلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔