Thursday, 19 September 2024, 05:58:38 am
 
سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی
September 16, 2024

سندھ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن نے آج (پیر) کراچی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مزید شفاف ہو جائے گا۔