Thursday, 19 September 2024, 06:02:08 am
 
سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے
September 16, 2024

بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی آج (پیر) صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ اُن کے آبائی علاقے بختیار آباد میں ادا کی جائے گی۔صدر آصف علی زرداری اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔