Friday, 20 September 2024, 02:15:31 am
 
بلاول بھٹو زرداری نے آئین کے تقدس کی بالا دستی میں وکلاء کے کردار کو سراہا
September 19, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں قانون اور آئین کے تقدس کی بالا دستی میں وکلاء کے کردار کو سراہا ہے ۔

آج (جمعرات کو )اسلام آباد میں پیپلزلائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلاء آمرانہ ادوار میں آئین کی بحالی کی تحریکوں میں ہمیشہ عوام اور جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

حالیہ مجوزہ عدالتی اصلاحات پرگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ کے زیرالتواء مقدمات تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی جس سے دیگر امور میں انصاف کی بروقت فراہمی پرزیادہ بہتر انداز میں توجہ دی جاسکے گی۔