Saturday, 27 July 2024, 05:20:52 am
سکیورٹی نظام کومضبوط بنانے کیلئے پولیس کوتمام سہولیات فراہم کریں گے،ارشدحسین
December 17, 2023

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سلامتی کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔

آج ایبٹ آبادمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پولیس کوتمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے ہزارہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ۔