Saturday, 27 July 2024, 08:28:08 am
صدر مملکت نے میجر بابر خان شہید کی حب الوطنی کو سراہا
May 18, 2024

صدر آصف علی زرداری آج میانوالی میں میجر بابر خان شہید کے گھر گئے۔

میجر بابر خان نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

صدر نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی، شہید کے درجات کی بلندی اور خاندان کیلئے صبر کی دعا کی۔

آصف علی زرداری نے میجر بابر خان شہید کے دفاع وطن کیلئے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی اور اپنے فرض منصبی کی ادائیگی کے جذبے اور ان کی مثالی حب الوطنی کو سراہا۔