Saturday, 27 July 2024, 04:55:14 am
سفیر حسن ضیغم کا کرغز نیشنل ہسپتال کا دورہ، پاکستانی شہری شاہزیب کی عیادت
May 18, 2024

جمہوریہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں واقع کرغز نیشنل ہسپتال کا دورہ کرکے پاکستانی شہری شاہزیب کی عیادت کی۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ بشکیک میں پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے دیگر پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔