Wednesday, 23 October 2024, 05:59:16 am
 
سعودی ولی عہد کا عالمی برادری پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور
June 18, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

انہوں نے یہ بات وہ منیٰ میں اِس سال فریضہ حج ادا کرنے والی ممتازشخصیات سے ملاقات میں کہی۔

سعودی ولی عہد نے اِس بات پر زور دیا کہ امن کے حصول کیلئے یہ اقدام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب عالمی برادری سے اپنے اِس مطالبے کی تجدید کرتا ہے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ہو اور اس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔محمد بن سلمان نے کہا کہ اِس اقدام سے فلسطینیوں کو اپنا جائز اور قانونی حق حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور خطے میں جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو گی۔