Sunday, 08 September 2024, 04:55:59 am
 
وزیرخزانہ کی تاجر برادری کو سازگا ماحول اور سہولیات فراہمی کی یقین دہانی
July 18, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برآمدی ترقی کو بڑھانے اور مقامی تیارکنندگان کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

وفاقی وزیر نے برآمدات کے لئے پالیسی لائحہ عمل پر زیادہ توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں قیمتی آراء کو سراہتے ہوئے ملک میں ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

وفد نے کہا کہ ایسے مستحکم اور مربوط پالیسی ماحول کے قیام کی ضرورت ہے جس سے مقامی تیارکنندگان کی حوصلہ افزائی ہو۔

ملاقات میں مقامی سطح پر مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینے اور برآمدی استعدادکار بڑھانے کیلئے مربوط پالیسی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔