Friday, 05 March 2021, 03:47:19 pm
ممتاز فلمی اداکار آغاطالش کی 23 ویں برسی
February 19, 2021

ممتاز فلمی اداکار آغاطالش کی 23 ویں برسی  جمعہ کے روز منائی گئی ۔

1926ءمیں بھارتی شہر لودھیانہ میں پیدا ہونے والے آغا طالش نے 1962 ءمیں فلم شہید سے شہرت پائی ان کی دوسری مشہور فلموں میں سات لاکھ، یہ امن، جھیل کنارے، میلہ ، اولاد، فرنگی، بغاوت اور قیدی شامل ہیں۔
انھیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔
وہ 1998ء میں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔