Saturday, 27 July 2024, 04:44:34 am
اقوام متحدہ سے منسلک ادارے کا پاکستان انسانی حقوق قومی کمیشن کو'' اے'' درجہ دینے کااعلان
May 19, 2024

اقوام متحدہ سے منسلک گلوبل الائنس آف نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشنز نے اپنی درجہ بندی میں پاکستان کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن A درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔پہلے ہی مرحلے میں یہ درجہ حاصل کرنے کے نہایت کم امکانات کے باوجود پاکستان کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے پہلی کوشش میں ہی یہ کامیابی حاصل کی اورپاکستان واحد ملک ہے جس نے رواں سال Aدرجہ حاصل کیا۔یہ درجہ حاصل کرنے کے بعد پاکستان انسانی حقوق کونسل سمیت اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں تاریخی طور پر پہلی مرتبہ کوئی نشست حاصل کرسکے گا۔انسانی حقوق کی قومی کمیشن کی چیئرپرسن رابیعہ جویریہ آغا نے کہا کہ پاکستانی ادارے کی یہ کامیابی قابل فخر ہے اور ہم اس کے لئے اپنے ارکان اور ٹیم سمیت اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے اور دیگر عالمی شراکت داروں کے تعاون کے مشکور ہیں۔