Wednesday, 23 October 2024, 05:59:05 am
 
نیٹو سیکرٹری جنرل کا اتحادیوں کے درمیان تعاون کو توسیع دینے پر زور
June 19, 2024

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے مغربی فوجی اتحاد اور بحرہند اور بحرالکاہل کے شراکت داروں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیاہے۔

وہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے پیانگ یانگ کے میزائل اور جوہری پروگراموں کیلئے ماسکو کی ممکنہ حمایت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔