Friday, 20 September 2024, 02:25:20 am
 
نریندر مودی کا دورہ سرینگر،قابض انتظامہ نے سخت پابندیاں عائد کر دیں
September 19, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سرینگر کے دورے کے موقع پر قابض انتظامیہ نے نقل و حرکت پر سخت پابندیاںعائد کر دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دے دیا گیا تھااور نقل و حرکت پر پابندی عائد تھی۔

سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگرعلاقوں میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ جگہ جگہ ناکے لگائے گئے تھے اور چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔

گاڑیوں کی تلاشی اورکڑی نگرانی کی وجہ سے ہرطرف خوف وہراس کی فضا تھی۔

طلباء سمیت مقامی لوگوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے سری نگر میں مودی کا جلسہ سیاسی اجتماع کے بجائے ایک فوجی مشق کا منظر پیش کر رہا تھا۔

ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر میںنام نہاد انتخابات کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔