Wednesday, 23 October 2024, 05:59:05 am
 
چین، کرغزستان اور ازبکستان کا نئی ریلوے لائن کی تعمیر کا معاہدہ
June 20, 2024

چین، کرغزستان اور ازبکستان علاقائی تجارت میں اضافے کیلئے نئی ریلوے لائن تعمیر کریںگے ۔

چین ، کرغزستان، ازبکستان ریلوے منصوبے کے سہ ملکی معاہدے پر بیجنگ میں ایک تقریب میں دستخط کئے گئے۔

پانچ سو تئیس کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی تعمیر کا منصوبہ چین کے علاقے کاشغر سے شروع ہوگا جو کرغزستان میں KOSH DOBO , TUROUGART اور KAZARMAN سے گزر کر مشرقی ازبکستان کے شہر ANDIJAN میں ختم ہوگا۔مجوزہ ریلوے لائن جنوبی ایشیا کو بحر ہند کی بندرگاہوں سے منسلک کرے گی۔