Wednesday, 23 October 2024, 05:59:21 am
 
جنوبی غزہ میں امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے افرادپر اسرائیلی حملہ، نو افراد شہید،30زخمی
June 20, 2024

جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں کریم ابوسالم کراسنگ کے پاس امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے افرادپر اسرائیلی حملوں میں نو افراد شہید اور 30زخمی ہوگئے۔ادھر حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ میں اس کے ہر علاقے پر حملے کئے جائیں گے۔ان کا یہ بیان اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے کے آپریشنل منصوبے کی منظوری کے بعد سامنے آیا۔