Wednesday, 23 October 2024, 05:58:50 am
 
اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 31 افراد شہید
November 20, 2023

اسرائیلی فورسز نے غزہ پر اپنی جاری وحشیانہ بمباری میں BUREIJ اور نصیرت پناہ گزین کیمپوں میں کم از کم اکتیس افراد کو شہید کر دیا۔

جنوبی شہر خان یونس پر حملوں میں ایک خاتون اور اس کا بچہ بھی شہید ہوئے۔اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملوں کے دوران ایک معذور شخص سمیت دو افراد کوبھی فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ادھر اردن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈالے۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے اس انسانی بحران کو انسانیت کے خلاف وحشیانہ جنگ قرار دیا۔