Tuesday, 22 October 2024, 04:06:37 am
 
چین مشرق وسطی میں امن کی جلدبحالی میں مددکے لئے تیار
November 20, 2023

چین نے کہا ہے وہ مشرقِ وسطیٰ میں جلد از جلد امن کی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہے۔

بیجنگ میں اسلامی اور عرب ملکوں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ WANG YI نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور ہمیں اسے فوری طور پر روکنا چاہئے۔

عرب ملکوں کا ایک وفد چین کے دو روزہ دورے پر ہے تاکہ اسرائیل غزہ کشیدگی کم کرنے، شہریوں کے تحفظ اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔