Thursday, 19 December 2024, 05:58:33 am
 
ایرانی صدرکاپاکستان کےساتھ تعلقات مستحکم کرنےکےعزم کااعادہ
April 21, 2021

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے آج تہران میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی ہے۔وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کے اصولی موقف کی مسلسل حمایت کرنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین احمد امیرآبادی فراحانی نے دونوں ملکوں کے پارلیمانی دوستی گروپس کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیر خارجہ نے تہران کے قومی پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔فریقین نے دونوں ملکوںکے پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔