Saturday, 27 July 2024, 06:01:08 am
ایران کے صدرپیر سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگے
April 21, 2024

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کل (پیر) سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریںگے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

ایران کے صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزیرخارجہ ، کابینہ کے دوسرے ارکان، اعلی حکام اور ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہو گا۔

اس دورے میں صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کرینگے۔ وہ لاہور اور کراچی بھی جائیں گے اور صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں پاک ایران تعلقات کو مزیدمضبوط بنانااورتجارت، روابط، توانائی ، زراعت اور لوگوں کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے ۔

دونوں ملکوں کے رہنما دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے علاقائی وعالمی صورتحال اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریںگے۔