Saturday, 27 July 2024, 05:08:14 am
بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مذاکرات مثبت رہے، وزیرخزانہ
April 21, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ان کے مذاکرات مثبت رہے۔

انہوں نے امریکہ میںپاکستانی سفیرمسعود خان کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال میں مثبت رجحان کے باعث پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکس وصولی کا نظام اصلاحات کے ذریعے بہتر بنایاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی استحکام کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے ہماری سمت بالکل واضح ہے ۔

محمد اورنگزیب نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر بھی زوردیا۔