Saturday, 27 July 2024, 05:20:28 am
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی بارے عالمی بینک کاایجنڈا حکومتی ترجیحات سے مطابقت رکھتاہے، وزیرخزانہ
April 21, 2024

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے واشنگٹن میں ایس اینڈ پی گلوبل اورفچ ریٹنگ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے بعد ملک میں مثبت اقتصادی اشاریوں پرپیشرفت کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔وفاقی وزیرنے ٹیکس، توانائی اورنجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری قلیل ،وسط اورطویل مدتی اصلاحات کواجاگر کیا۔انہوں نے اس بات کااعادہ کیاکہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی کے بارے میں عالمی بینک کاایجنڈا حکومتی ترجیحات سے مطابقت رکھتاہے۔انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی ذکرکیااور کہاکہ اس سلسلے میں معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔وزیرخزانہ نے بیرونی قرضوں،افراط زر ، ادائیگیوں کے توازن اورشرح منافع کے بارے میں مالیاتی درجہ بندی کے اداروں کے تحفظات کو دورکیا۔