پنجاب میں وزیراعلی سڑکوں کی بحالی پروگرام کے تحت چار سو ساٹھ سڑکوں کی مرمت ، توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ بات آج لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں ایک اجلاس میں بتائی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ضروریات اور استعمال کے مطابق سڑکوں کی سکیموں کی ترجیحات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔