Sunday, 08 September 2024, 04:40:21 am
 
پاکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان25 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ
June 21, 2024

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پچیس کروڑ ڈالر قرضہ پروگرام پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پائیدارسرکاری و نجی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام سے نظم و نسق کے فریم ورک اور پاکستان میں وفاقی سطح پر نجی و سرکاری شراکت داری کیلئے ماحول کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Yong Ye نے قرضے کے اس پروگرام پر دستخط کئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میںتزویراتی اور مالیاتی طور پر معقول نجی و سرکاری شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے ساز گار ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔