Tuesday, 22 October 2024, 04:06:36 am
 
پاکستان،بھارت براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں،امریکہ
June 21, 2024

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاہم دونوں ملکوں کو خود بات چیت کے طریقہ کار پر کام کرنا چاہئے۔

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے روزانہ کی نیوزبریفنگ میں ایک پاکستانی صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔

میتھیوملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے مشترکہ مقصد کے تحت کام کررہا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سالانہ مذاکرات اور دوسری دوطرفہ مشاورت سمیت پاکستانی رہنمائوں کے ساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھیں گے۔