Wednesday, 23 October 2024, 05:59:14 am
 
ریڈیو پاکستان اور ملک کی معروف ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ کمپنی کےدرمیان معاہدہ
June 21, 2024

ریڈیو پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس اور ویب سائٹ جسے دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے خبریں اور تفریحی و معلوماتی پروگرامز سُننے کیلئے سبسکرائب کیا ہوا ہے، کی بھاری فالونگ اور روز بروز پھیلتی ہوئی ڈیجیٹل ایڈوائزنگ مارکیٹ سے استفادہ کرنے کے لیے پاکستان کی مشہور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ساتھ  معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل اشتہارات کا پچاسی فیصد منافع ریڈیو پاکستان کو ملے گا۔

ریڈیو پاکستان ملک کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہے جس کی نشریات کا دائرہ کار ملک کے چاروں کونوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس وقت پاکستان میں ریڈیو پاکستان کے 22 میڈیم ویوو ، 59 ایف ایم اور 18 صوت القرآن چینل کام کررہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی ایپ پر پچاس سے زائد چینلز کی نشریات دنیا بھر میں سنی جاسکتی ہیں ۔

مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی ریڈیو کے پروگرام اور خبرنامہ سمیت کئی بلئیٹن دستیاب ہیں ۔ ریڈیو پاکستان نے انہی تمام عوامل کے پیش نظر دنیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئی ڈیجیٹل مارکیٹ سے استفادہ کرنے کا عزم کیا ہے جس سے نہ صرف ریڈیو کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ  قومی نشریاتی ادارے کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو سبسکرائب کرنے والے لاکھوں صارفین بھی برابر مستفید ہونگے ۔