Thursday, 19 December 2024, 07:06:11 am
 
پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے،وزیر خارجہ
September 21, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کابل سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد انسداد دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے پر تعاون کے علاوہ امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ منگل کے روز نیویارک میں وزرائے خارجہ کانفرنس کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت رابطوں کے دیگر منصوبوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ اہم شراکت دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ماحول دوست توانائی پالیسی سے صاف اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کیلئے بڑے مواقعے موجود ہیں۔