Saturday, 27 July 2024, 04:30:37 am
آذربائیجان نے آرمینیاکے علیحدگی پسندوں کے ساتھ معاہدے کے بعدنگورنوکاراباخ میں کارروائی روک دی
September 21, 2023

آذربائیجان نے آرمینیاکے علیحدگی پسندوں کے ساتھ معاہدے کے بعدنگورنوکاراباخ میں کارروائی روک دی ہے۔قوم سے خطاب میں آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے کہاکہ آرمینیاکی نسلی فورسزکیخلاف چوبیس گھنٹے کی فوجی کارروائی کے بعد نگورنوکاراباخ پر ان کے ملک کی خودمختاری بحال ہوگئی ہے۔انہوں نے نگورنوکاراباخ کے ہتھیارڈالنے پراتفاق رائے کے بعدآذربائیجان کی فوج کی جرأت وبہادری کی تعریف کی۔صدرالہام علیوف آج نگورنوکاراباخ کی برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریںگے اور ان سے رابطوں کے عمل کوبہتربنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کریںگے۔