Sunday, 19 May 2024, 01:02:29 pm
اقوام متحدہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیرکا دیرینہ تنازع حل کرائے ،چوہدری انوار الحق
February 22, 2024

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے اقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ وہ خطے میں پائیدارامن کے لئے کشمیرکے دیرینہ تنازعے کے حل کے لئے اقدامات کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے کوکشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کشمیر ی عوام کواپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق فراہم کیاجاسکے۔بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے حالیہ دورے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت بے بنیاد بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کوگمراہ نہیں کرسکتا۔