Saturday, 27 July 2024, 05:20:37 am
پاکستان پاک چین زرعی پیداوار کو فروغ دینے کو ترجیح دیتا ہے:خلیل
April 22, 2024

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر زرعی پیداوار میں اضافے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ چین کی SHIUGUANG کاؤنٹی میں انٹرنیشنل ویجیٹیبل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پچیسویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔پاکستانی سفیر نے خصوصا زراعت کے شعبے میں پاکستان اور چین کی دیرینہ شراکت داری کا ذکر کیا اور اسے دوطرفہ تعلقات کا بنیادی ستون قرار دیا۔انہوں نے زرعی تجارت اور ٹیکنالوجی میں مفید باہمی شراکت داری کے لئے سازگار پالیسیوں اور مؤثر لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔سفیر نے تمام متعلقہ فریقوں ماہرین تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے زرعی شعبے میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھائیں۔خلیل ہاشمی نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا۔