وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح طورپر کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کسی کو وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے اور اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آج(جمعہ کو) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں واضح طورپر کہا ہے کہ اجتماع، ریلی ، مارچ یا دھرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر من وعن عمل کرنے کی پابند ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراخلہ نے کہاکہ اتوار کو اجتماعی مظاہرہ کرنے کیلئے اجازت لینے کی غرض سے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایک اور سوال پرانہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف کرنے والے نتائج کے خود ذمہ دار ہوںگے۔