File Photo
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وہ آج (جمعہ) لاہور میں اس حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت آٹھ سو سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اس کے علاوہ پچاس ہزار درخواست گزاروں کا ڈیٹا تصدیق کے لیے اخوت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔میٹنگ نے "اپنی چھٹ اپنا گھر" پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں کے لیے فرنیچر اور دیگر ضروری سامان تحفے میں دینے کی بھی منظوری دی۔